Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

بدترین شکست کے بعد احمد شہزاد کا پاکستانی ٹیم کو مشہور ’بالی ووڈ فلم‘ دیکھنے کا مشورہ

آپ لوگوں کو ملک کی عزت کا کوئی خیال ہی نہیں ہے، احمد شہزاد
شائع 12 اکتوبر 2024 03:46pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

انگلینڈ کیخلاف پہلے ملتان ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست پر کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستانی کھلاڑیوں کو مشورہ دے دیا۔

احمد شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تنقید کی اور کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں بیٹنگ ٹریک بناکر پاکستان نے شکست خوردہ ہونے کا ثبوت دیا۔

انہوں نے پی سی بی اور کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹیم جذبے کیلئے لگان فلم دیکھیں کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی جیب سے پیسے خرچ کرنے ہیں، آپ لوگوں کو ملک کی عزت کا کوئی خیال ہی نہیں ہے۔

مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کیلیے فکر مند، کھلاڑیوں کی تشہیر پر ناخوش

احمد شہزاد نے کہا کہ لگان فلم کچرا جیسے بولر ہی آئیں کیا جس نے انگلیںڈ کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا یا وہ بھی نہیں مل رہا کیونکہ ہمارے اسپنرز کو چائے پانی سے فرصت نہیں ہے۔

500 سے زائد رنز بنا کر بھی اننگز کی شکست، نیا عالمی ریکارڈ پاکستان ٹیم کے نام

پاکستانی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر جو ٹیم آرہی ہے مندر کے گھنٹے کی طرح بجا کر جارہی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں، بنگلادیش کیخلاف پہلی بار تاریخی شکست کھائی، اس کے بعد انگلینڈ کیخلاف گھٹیا اور بری پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلیاں ناگزیر ہوچکی ہیں کیونکہ سوشل میڈیا کی ذریعے قوم کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتے، سلیکٹرز اور چیئرمین کو نوجوان پلئیرز کو موقع دینا پڑے گا۔

Pakistan Cricket Team

ahmed shahzad

bollywood film

burst