Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قیامت کی نشانی یا موسمیاتی تبدیلی؟ افریقی ریگستان دریا میں تبدیل

سیلاب نے ریگستان کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا
شائع 12 اکتوبر 2024 03:04pm
تصویر بشکریہ فیسبک
تصویر بشکریہ فیسبک

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دنیا کا ٹھنڈا ترین مقام انٹارکٹکا جہاں گزشتہ چند سالوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہوا، مختلف ممالک میں غیر معمولی بارشیں اور سیلاب سے تباہی نے دنیا کی مشکل میں اضافہ کر دیا ہے۔

اب سہارا ریگستان جسے دنیا کا خشک ترین مقام کہا جاتا ہے، آنے والے سیلاب نے وہاں کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا۔

سہارا صحرا کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سیٹلائٹ سے لی جانے والی تصاویر میں جھیل ایریکی (Lake Iriqui) کو دکھایا گیا، جو 50 سال سے خشک تھی، لیکن اب پانی سے بھر گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف میٹرولوجی، ہوسین یوآب نے کہا کہ مراکش نے 30 سے ​​50 سالوں میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں دیکھی۔

امریکی ریاستوں میں سیلاب سے بڑی تباہی، 223 شہری ہلاک، متعدد لاپتا

ماہرین موسمیات نے اس بارش کو ایک غیر معمولی طوفان قرار دیا ہے۔ ان کے خیال میں یہ آنے والے مہینوں اور سالوں کے لیے خطے کا موسم بدل سکتا ہے۔ ہوسین یوآب کے مطابق کیونکہ ہوا میں اب زیادہ نمی موجود ہے، جس سے مزید طوفان کا خطرہ ہے۔

سہارا ریگستان کی موجودہ صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین موسمیاتی تبدیلی کو دنیا کی خاتمے سے جوڑ رہے ہیں۔

sahara dessert

Rare rain floods