Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کیلیے فکر مند، کھلاڑیوں کی تشہیر پر ناخوش

کھلاڑیوں کو اچھا ماحول ملے گا تو وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ سابق ہیڈ کوچ
شائع 12 اکتوبر 2024 12:32pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ بھی قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فکرمند ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ حد سے زیادہ تشہیر سے کھلاڑی اپنے آپ کو حقیقی پوزیشن سے بلند سمجھنے لگتے ہیں۔

مکی آرتھر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور بعض حلقوں سے چلنے والی منفی باتیں اور ایجنڈے ٹیم کے حق میں ٹھیک نہیں۔

پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں، انہیں مستقل مزاجی، مناسب ماحول اور بہتر انتظامی ڈھانچہ دیا جائے۔

مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو اچھا ماحول ملے گا تو وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

واضح رہے ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے عبرتناک شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

Pakistan Cricket Team

Mickey Arthur