Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ہنی سنگھ سے مہوش حیات کی ملاقات اور مل کر گانے کی ویڈیو

مداحوں کو تھا جس کا انتظار وہ گھڑی آنے کو ہے، ہنی سنگھ کا عندیہ
شائع 12 اکتوبر 2024 11:49am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مقبول بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ کی پاکستان شوبز کی مقبول اداکارہ مہوش حیات کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے لگی۔

بھارت و پاکستانی مشہور شخصیات کی گردشی ویڈیو نے صارفین کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا ایپلیکشن انسٹاگرام پر بھارتی گلوکار و پاکستانی اداکارہ نے مشترکہ پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو بے چین کر دیا۔

مہوش حیات بھی بھارتی گانے میں نظر آئیں گی، اداکارہ کا اعلان

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں بھارتی ریپر کو گلوکاری کرتے دیکھا و سُنا جا سکتا ہے جبکہ انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں ہنی سنگھ عندیہ دیا ہے کہ مداحوں کو تھا جس کا انتظار وہ گھڑی آنے کو ہے۔

ہنی سنگھ کی جانب نے گزشتہ روز شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ کرم پورہ کراچی کنکشن، کچھ خاص صرف اور صرف مہوش حیات کے ساتھ۔

ویڈیو میں دونوں شخصیات کے عقب میں گرین بیک گراؤنڈ نظر آرہا ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دونوں کی ایک ساتھ میوزک ویڈیو کے آنے کا امکان ہے۔

خیال رہے دونوں فنکاروں نے رواں سال مارچ میں انسٹا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ دونوں بہت جلد ’قاتلانہ میوزک ٹریک‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

Mehwish Hayat

Honey singh

Video Viral

song video