Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ، کئی بوگیاں الٹ گئیں

مسافر ٹرین میسور سے دربھنگہ کی طرف جارہی تھی
شائع 12 اکتوبر 2024 11:20am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

انڈیا کے شہر چنئی میں جمعے کی رات ایک مسافر ٹرین کھڑی مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں مسافر ٹرین کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس ٹرین حادثے میں اب تک 19 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

اس کے علاوہ اس حادثے میں ایک ڈبے میں بھی آگ لگ گئی۔ مسافر ٹرین میسور سے دربھنگہ کی طرف جارہی تھی۔ اس واقعے پر تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے سٹالن نے ایک ٹویٹ میں لکھا، ’حکومت امدادی کام تیزی سے کام کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ گھر واپس آنے والے دیگر مسافروں کے لیے کھانے اور سفری سہولیات کا بندوبست کرنے کے لیے ایک الگ ٹیم کام کر رہی ہے۔ میں امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہا ہوں۔

ایک مسافر نے بتایا کہ ’ہم ٹرین میں تھے کہ اچانک آواز آئی جب ہم نے ٹرین سے باہر دیکھا تو بوگیاں الٹ گئیں۔ باہر نکل کر دیکھا کہ کمپارٹمنٹ میں بھی آگ لگی ہوئی تھی۔

حادثے کے بعد ٹرین کے روٹ کو بحال کرنے کا کام بھی تیزی سے کیا جا رہا ہے۔

سدرن ریلوے کے جنرل منیجر آر این سنگھ نے کہا، ’ٹرین کا سٹیشن پر کوئی سٹاپ نہیں تھا، اس ٹرین کو چنئی سے نکلنے کے بعد گرین سگنل دیا گیا تھا۔ ڈرائیور نے بھی درست طریقے سے سگنل پر عمل کیا لیکن ٹرین کو مین لائن سے گزرنا تھا لیکن وہ لوپ لائن پر چلی گئی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

مسافروں کو متبادل ٹرینوں کے ذریعے ان کی منزل پر پہنچا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حادثے کی وجہ سے کچھ ٹرینوں کا رخ بھی موڑ دیا گیا ہے۔

Train Accident

ٰIndia