Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

والد کی آخری رسوم پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام، لوگ حیران

حالیہ ویڈیو نے ایک بار پھر صارفین کو حیرت زدہ کر دیا
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2024 04:51pm

کسی پیارے کی فوتگی پر پورا خاندان غم میں مبتلا ہوتا ہے مگر حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان ہونے سے زیادہ شدید غصے سے دوچار کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کی ریاست بہار میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی تو اس کے بیٹے نے باپ کی میت کے ساتھ ڈی جے سسٹم کا انتظام کر دیا جس پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

اگرچہ بھارت شادیوں اور آخری رسوم میں عجیب و غریب روایات کے لیے جانا جاتا ہے، اور حالیہ واقعے نے ایک بار پھر صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گاؤں کے کچھ لوگ میت کو لے کر جارہے تھے جبکہ آگے جانے والے ایک ٹرک میں ڈی جے سسٹم پر چلتے گانوں پر 2 لڑکیاں آئٹم ڈانس کر رہی تھیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بیٹے کا بیان سامنے آیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس کے والد کو آئٹم ڈانس دیکھنا کافی پسند تھا، تو والد کی پسند کے مطابق میت کو لے جانے کیلئے یہ طریقہ اپنایا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین مذکورہ ویڈیو پر یہ کہہ رہے ہیں کہ جنازوں میں روایتی رسم و رواج کا خیال کرنا چاہیئے۔

Video Viral

man

father funeral

dj system