Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 12, 2024  
08 Rabi Al-Akhar 1446  

امریکا نے ایران کی پیٹروکیمیکل فیکٹریوں پر مزید پابندیاں لگادیں

ایران کو عدم استحکام کیلئے فنڈز پیدا کرنے والے وسائل روکیں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
شائع 12 اکتوبر 2024 08:55am

امریکا نے ایران کے پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل فیکٹریوں پر مزید پابندیاں لگا دیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پابندیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے پیٹرولیم سیکٹر میں تجارت کرنے والی سولہ کمپنیوں پر پابندی لگا دی اور ایران کو عدم استحکام کیلئے فنڈز پیدا کرنے والے وسائل روکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب امریکی کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہے اس سے قبل لوہے،اسٹیل، المونیئم اور تانبے کی صنعت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکا نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں