Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: اسلام آباد دلہن کی طرح سجا دیا گیا

وزیراعظم کا سربراہان مملکت کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ
شائع 12 اکتوبر 2024 08:32am

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیارہوگیا، وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کو مہمانوں کے استقبال کے لیے دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔

فیض آباد سے راول چوک تک شاہراہ کو کارپٹ کردیا گیا، سڑک کنارے پودوں کی بہار نے ماحول کو انتہائی خوشگوار بنادیا، فٹ پاتھ اور انڈر پاسز کو بھی رنگ وروغن کرکے نکھار دیا گیا۔

وزیراعظم کا سربراہان مملکت کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی اور دیگر حکام نے وزیراعظم کو انتظامات پر بریفنگ دی۔

اسلام آباد