Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کو کچرا قرار دے دیا

دی اپرنٹس کے بارے میں سابق امریکی صدر کی رائے پر سوشل میڈیا میں دلچسپ تبصرے
شائع 12 اکتوبر 2024 12:35am

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالاتِ زندگی پر بنائی گئی فلم دی اپرنٹس کو کچرا قرار دیا ہے۔ اس فلم کے امریکا بھر کے سنیماؤں میں ریلیز ہوتے ہی ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔

فلم میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جوانی کا زمانہ پیش کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے قانونی مشیروں کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ٹرمپ کا کردار بہت سی خامیوں سے اٹا ہوا ہے۔ فلم بنانے والوں نے معقول تحقیق نہیں کی۔ کردار میں بہت جھول ہیں۔ فلم میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنی سابق اہلیہ ایوانکا کو ریپ کیا تھا۔

ٹرمپ کے قانونی مشیروں کا کہنا ہے کہ فلم میں ٹرمپ کو انتہائی منفی انداز سے پیش کیا گیا ہے اس لیے قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔

ہالی وڈ کا کوئی بھی بڑا اسٹوڈیو اس فلم کو بنانے اور ریلیز کرنے کا خطرہ مول لینے کو تیار نہیں تھا کیونکہ امریکا میں سیاسی تقسیم غیر معمولی نوعیت کی ہے اور اس حوالے سے خاصی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ شمالی امریکا کے 1700 سنیما گھروں میں اس فلم کو انڈی اسٹوڈیو برائرکلف انٹرٹینمنٹ نے ریلیز کیا ہے۔

ٹرمپ کی رائے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہے۔ ڈیموکریٹس کی طرف واضح جھکاؤ رکھنے والوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے فلم کو کچرا قرار دے کر مثالی نوعیت کی حقیقت پسندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اُن کے حالاتِ زندگی پر بنائی جانے والی فلم کچرا ہی کہلائی جانی چاہیے۔

GARBAGE

TRUMP BIOPIC

THE APPRENTICE

DEFAMATORY