Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 12, 2024  
08 Rabi Al-Akhar 1446  

100 سال پہلے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پہلے کوہ پیما کا پتہ چل گیا

سینڈی ارون 1924 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے نکلا تھا اور لاپتہ ہو گیا تھا
شائع 12 اکتوبر 2024 12:06am

ماؤنٹ ایورسٹ سب سے پہلے کس نے سر کیا؟ نئے شک و شبہات نے جنم لے لیا۔

100 سال پہلے لاپتہ ہونے والے کوہ پیما کا پتہ چل گیا، سینڈی ارون 1924 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے نکلا تھا۔ جس کے بعد سینڈی ارون اور ساتھی جارج میلر لاپتہ ہوگئے تھے۔

گزشتہ ماہ ماؤنٹ ایورسٹ پر ڈاکومنٹری بنانے والی ٹیم گئی، ٹیم کے ارکان کو برف میں چھپا ایک جوتا ملا۔ تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ٹیم کو ملنے والا جوتا اور موزہ سینڈی ارون کا ہے۔

سینٹی ارون کے پاس کیمرہ تھا جس کی فلم ڈیولپ نہیں ہوسکی، ریسرچر کا کہنا ہے کہ کیمرہ مل گیا تو معلوم ہوگا کہ کیا سینڈی نے چوٹی سرکرلی تھی؟

واضح رہے کہ نیوزیلینڈ کے سر ایڈمنڈ نے 1953 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا، تصاویر میں سینڈی چوٹی پر نظرآ یا تو یہ اعزاز اسکے نام ہو جائے گا۔

Mountaineers