Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویمینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

ٹاس ہار پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز اسکور کیے، آسٹریلیا نے ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔
شائع 11 اکتوبر 2024 10:18pm

ویمینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرادیا۔ آسٹرلیا نے ٹاس جیت پر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹیم آخری اوور میں 82 کے ٹوٹل پر ڈھیر ہوگئی جو رواں ورلڈ کپ کا کم ترین ٹوٹل ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عالیہ ریاض 26 رنز کے ساتھ پاکستان کی ٹاپ اسکورر رہیں۔ ارم جاوید اور سِدرہ امین 12، 12 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

آسٹریلیا کی طرف سے ایشلے گارڈنر نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے 83 کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر گیارہ اوورز میں حاصل کرلیا۔ ایلیزا ہیلی 23 گیندوں پر 37 رنز اسکور کرکے میچ کی ٹاپ اسکورر رہیں۔

WOMEN'S T20 WORLD CUP

AUSTRALIA DEFEATS PAKISTAN

NINE WICKETS

DUBAI INTERNATIONAL STADIUM