Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا، عطا تارڑ کا پیغام

یقین ہے ہمارے مہمان پاکستان کا مثبت تشخص لے کر جائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات
شائع 11 اکتوبر 2024 10:05pm
Federal Minister Atta Tarar’s talk on SCO meeting and PTI protest - Aaj News

شنگھائی تعاون تنظیم کے دوران پی ٹی آئی کے دھرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح پیغام جاری کر دیا ہے۔ عطاتارڑ نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی اوسربراہ اجلاس کی میزبانی ہمارے لئے اعزازہے، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ ہے، شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا۔

عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سازشی ذہنیت والےعناصرگھربیٹھ کرسکون کریں، اِن شااللہ پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نےاستقبال سےمتعلق تیاریوں کاجائزہ لیا، اللہ کےفضل وکرم سےسلامتی کی صورتحال پرتوجہ مرکوزہے، رکن ممالک کےسربراہان اورمندوبین کابھرپورخیرمقدم کریں گے، یقین ہےہمارےمہمان پاکستان کامثبت تشخص لےکرجائیں گے۔

Attaullah Tarar