Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

چند لمحوں کی بارش سے نظام زندگی مفلوج، شارع فیصل پر بد ترین ٹریفک جام

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ آج بھی جاری رہا
شائع 11 اکتوبر 2024 07:18pm

کراچی میں ہونے والی زرا سےبارش نے نظام زندگی مفلوج کر دی، چند لمحوں کی بارش نے اہم شارع فیصل پر کا نظام درہم برہم کردیا۔

بارش کی وجہ شارع فیصل کے دونوں ٹریک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے میٹروپول سے ائیرپورٹ جانے والے ٹریفک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شارع فیصل اسٹارگیٹ سے فیصل بیس تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، دفاتر سے گھروں کی جانب جانے والے رُل گئے۔

منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا، ایمبولینسز بھی ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔ جبکہ ٹریفک پولیس شارع فیصل سے غائب نظر آئی۔

شہر قائد میں بادل جم کر برسے

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاسلسلہ آج بھی جاری رہا۔

بحریہ ٹاؤن، سپر ہائی وے، صفورہ گوٹھ، محکمہ موسمیات، گلستان جوہر، اورنگی سمیت دیگر علاقوں میں جم کر بارش ہوئی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی بھی پیشگوئی کی تھی۔

karachi

Karachi Rain

Traffic Jam

KARACHI HOT WEATHER