Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی منڈی میں سونے کی عالمی قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 2640 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع 11 اکتوبر 2024 05:11pm

مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2700 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2315 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 825 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی عالمی قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 2640 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD