Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمت میں اضافہ

8 اشیا سستی ہوئیں،۔ 28 کی قیمتوں میں استحکام رہا، وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار
شائع 11 اکتوبر 2024 05:06pm

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 12.75 فیصد کی سطح پر آگئی۔

گزشتہ ہفتے 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 28 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ پیاز کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ہوا۔

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 29 روپے تک مہنگا ہوا۔ ایل پی جی فی گھریلو سلنڈر 8 روپے تک مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران چنے کی دال، گُڑ، جلانے کی لکڑی، آلو، گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا۔

گزشتہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 29 روپے تک کمی واقع ہوئی۔ چینی فی کلو دو روپے تک سستی ہوئی۔ زندہ مرغی فی کلو چار روپے تک اور انڈے فی درجن 81 پیسے سستے ہوئے۔ سستی ہونے والی اشیا میں کیلا، ماش کی دال، مونگ کی دال اور مسور کی دال بھی شامل ہے۔ ۔۔۔۔۔

Bureau of Statistics

WEEKLY FIGURES OF PRICES

28 ITEMS STABLE

INFLATION AT 12.75