امن کا نوبیل انعام امریکی ایٹمی حملوں میں بچ جانیوالے جاپانی شہریوں کی تنظیم کے نام
امریکا کے ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر کیے گئے ایٹمی حملوں میں بچ جانے والے جاپانی شہریوں کی تنظیم ’نیہون ہیدانکیو‘ کو امن کا نوبیل انعام مل گیا۔ یہ انعام نوبیل کمیٹی کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے خلاف کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
یہ تنظیم ان لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے جو ان ہولناک حملوں کے نتیجے میں بچ گئے تھے اور انہوں نے اپنی زندگیوں میں ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ ان کی کوششوں کا مقصد نہ صرف جاپان بلکہ عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے۔
ناویجن نوبیل کمیٹی کی جانب سے جاپانی تنظیم کو نوبیل امن انعام جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے خلاف کوششوں پر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ادب کا نوبیل انعام ہان کانگ کو گزشتہ روز ادب کا نوبیل انعام جنوبی کوریا کی معروف مصنفہ ہان کانگ کو دیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ نثر اور شاعری میں تاریخی المیوں، صنفی تفریق، اور انسانی زندگی کی نزاکتوں کو منفرد انداز میں بیان کرنے پر دیا گیا۔ ہان کانگ کی تخلیقات میں زندگی کے پیچیدہ پہلوؤں کی عکاسی کی گئی ہے، جو انہیں عالمی سطح پر ایک منفرد مقام عطا کرتی ہیں۔
ادب کا نوبیل انعام جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ناول نگار ہن کانگ کے نام
Comments are closed on this story.