Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران کی خفیہ مذاکرات میں سعودی عرب، اردن، امارات کو وارننگ

حملے کے لیے جس کی فضائی یا زمینی حدود استعمال ہوئی وہ نشانہ ہوگا، تہران
شائع 11 اکتوبر 2024 04:03pm

ایران نے خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کردیا کہ حملے کے لیے جس کی فضائی یا زمینی حدود استعمال ہوئی وہ نشانہ ہوگا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق ایران نے خفیہ سفارتی ذرائع سے اردن، امارات، سعودی عرب اور قطر کو تنبیہ کی ہے۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ ان ممالک نے بائیڈن انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ وہ امریکا یا اسرائیل کو اپنے فوجی انفرا اسٹرکچر یا فضائی حدود ایران کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال کرنے دینا نہیں چاہتے ہیں۔

IRAN AND ISRAEL

IRANIAN WARNING