Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن سال میں 2 بار سالگرہ کیوں مناتے ہیں؟

امیتابھ بچن کا اصل جنم 11 اکتوبر 1942ء کو ہوا تھا
شائع 11 اکتوبر 2024 02:51pm

بالیووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 82 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر سینئر اداکار کے لاکھوں پرستار اپنے ایکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی میں واقع ان کے جلسہ (بنگلے) کے باہر جمع ہو کر انتظار کر رہے ہیں۔

رتن ٹاٹا کی محبت کی ادھوری داستان، خاتون بالی ووڈ کی نامور حسینہ تھیں

مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والے امیتابھ بچن سال میں ایک نہیں بلکہ دو سالگرہ مناتے ہیں ۔

امیتابھ بچن کا اصل جنم 11 اکتوبر 1942ء کو الہٰ آباد میں ہری ونش رائے بچن اور تیجی بچن کےگھر ہوا تھا۔

اپنے جنم دن کے علاوہ امیتابھ 2 اگست کو بھی سالگرہ مناتے ہیں۔

1982ء میں منموہن ڈیسائی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’قلی‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار پونیت اسار کے ساتھ ایکشن سین ریکارڈ کرواتے ہوئے امیتابھ بچن جان لیوا حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔

بالی ووڈ کنگ کو ہنگلورو کے ایک مقامی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں انکے پیٹ سے بہت زیادہ خون بہہ جانے کے سبب انہیں طبی لحاظ سے مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔تاہم 2 اگست 1982ء کو کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں اور طبی امداد، ایڈرینالین انجکشن کی مدد سے انہیں دوبارہ زندگی ملی، جس کے بعد امیتابھ بچن اپنے مداحوں کے ساتھ اس تاریخ کو دوسری سالگرہ مناتے ہیں۔

Celebrities

Bollywood

Amitabh Bachchan

lifestyle