Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

اسٹیشن ماسٹر نے اسپیشل ٹرین اور گرین لائن کو اکٹھا سنگل دے دیا
شائع 11 اکتوبر 2024 02:10pm

جہانیاں ریلوے احکام کی غفلت کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی۔

اسٹیشن ماسٹر نے انسپکشن کے لئے آنے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر، سی ای او ریلوے کی اسپیشل ٹرین اور گرین لائن کو اکٹھے سنگل دے دیا گیا۔ گرین لائن ریلوے اسٹیشن کے قریب آئی تو ایمرجنسی بریک لگاکر اسیپشل ٹرین کو روکا گیا۔

فیڈرل انسپکٹر حامد حسن سی ای او ریلوے اورٹیم کے ہمراہ انسپکشن کرنے ریلوے اسٹیشن جہانیاں پہنچے۔ انسپکشن کے بعد اسپیشل ٹرین پرواپس روانہ ہونے لگے تو اسٹیشن ماسٹر نے اسپیشل ٹرین اور گرین لائن کو اکٹھا سنگل دےدیا۔

جس سے کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین گرین بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ ٹرین ڈرائیور اورگارڈ کی دماغی سے اسیپشل ٹرین کو ایمرجنسی بریک کر روکا گیا اور گرین لائن کو گزرا گیا اگر ایمرجنسی بریک نہ لگائی جاتی تو بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔

پاکستان

Train

rohri railway station