Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیٹی بجانے پر جیا بچن کیساتھ کھڑی کاجول غصے سے پھٹ پڑیں

سیٹی پر ناراض ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
شائع 11 اکتوبر 2024 12:11pm

بالی ووڈ کی سپر اسٹار کاجول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ سیٹی بجانے پر ناراضگی کا اظہار کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول اور رانی مکھرجی کی جانب سے اپنی دیگر کزنز کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر پوجا رکھی گئی جس میں بالی وڈ کی نامور شخصیات کو بلایا گیا تھا۔

تن ٹاٹا کی محبت کی ادھوری داستان، خاتون بالی ووڈ کی نامور حسینہ تھیں

جیا بچن بھی تقریب میں شامل ہوئیں وہ کاجول سے ملی اور شفقت اور پیارکااظہار کرتی رہیں، دونوں نےکافی دیر تک باتیں بھی کیں۔

باتوں کے دوران پیچھے سے مسلسل سیٹی بجانے کی آوازیں آرہی تھیں جس کی وجہ سے دونوں نے اپنی گفتگو روک دی اور اس آواز کی جانب متوجہ ہوگئیں۔

کاجول کو یہ حرکت انتہائی نامناسب لگی۔ اداکارہ نے فوری طور پر پاس کھڑے اپنے سکیورٹی گارڈ کو ہاتھ کے اشارے سے کہا کہ کہا کہ، کون ہے یہ؟ یہ سیٹی کون بجا رہا ہے؟ جو بھی یہ کررہا ہے اسے منع کرو یہ انتہائی نامناسب حرکت ہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle