Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منجولیکا آپ کو نہیں چھوڑے گی پریشان کرے گی، ودیا بالن کی دھمکی

بھول بھلیاں 3،بھول بھلیاں 1 اور 2 کا سیکوئل ہے
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2024 04:19pm

اداکارہ ودیا بالن نے فلم بینوں کو بھل بھلیاں 3 سنیما گھروں میں دیکھنےکے لیے منجولیکا کی دھمکی دے ڈالی۔

اداکارہ ودیا بالن بھول بھولیا فرنچائز میں17 سال بعد منجولیکا کے کردار کے ساتھ واپسی کر رہی ہیں، یہ کردار انہوں نے 17 سال قبل اصل فلم میں ادا کیا تھا۔ ودیا بالن کا منجولیکا کردار بہت مشہور ہوا تھا۔

سنجے لیلی بھنسالی نے خود کو ملعون کہہ ڈالا

9 اکتوبر کو جے پور میں بھول بھولیاں 3 کے ٹریلر لانچ کے موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے پروڈیوسر بھوشن کمار کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انہیں سیریز میں واپس لائے۔

ودیا نے ہندی میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں 17 سال بعد فرنچائز میں واپس آئی ہوں اور میں اس میں دوبارہ کام کرنے پربہت خوش ہوں۔ ان 17 سالوں میں بھول بھولیاں نے مجھے بہت پیاردیااور امید ہے کہ پارٹ 3 اگلے 17 سالوں تک ایسا ہی پیار دے گا۔

بھول بھولیاں1 اور 2 کی شوٹنگ جے پور میں ہوئی تھی ، اسی کا حوالہ دیتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ جے پور اور ٹیم کا ایک پرانا رشتہ ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ہم یہاں ٹریلر لانچ کی تقریب کر رہے ہیں۔ لہذا، براہ مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ فلم دیکھنے کے لئے یکم نومبر کو سینما گھروں میں پہنچیں، ورنہ منجولیکا آپ کو پریشان کرے گی (ہنستے ہوئے)۔

بھول بھلیاں 3،بھول بھلیاں 1 اور 2 کا سیکوئل ہے، جس کی کاسٹ میں کارتک آریان، ترپتی ڈمری، ودیا بالن، وجے راز، مادھوری ڈکشٹ اور راجپال یادو شامل ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle