Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت پر تازہ رپورٹ جاری کردی

رواں سال معاشی ترقی کی شرح 3.2فیصد رہے گی، آئی ایم ایف
شائع 11 اکتوبر 2024 11:26am

آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے معاشی اہداف پر نظرثانی کردی

آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال معاشی ترقی کی شرح 3.2فیصد رہے گی، اس سے قبل معاشی ترقی کا اندازہ 3.5فیصد لگایا گیاتھا۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق رواں سال افراط زر کی شرح 9.5فیصد تک رہے گی، رواں سال کےلئے افراط زر کا پچھلا اندازہ 12.7فیصد تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.9فیصد رہے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے لئے پہلے 1.2فیصد ہدف تھا، زرمبادلہ کے ذخائر 12.8ارب ڈالر رہیں گے، اس سے قبل زرمبادلہ کے ذخائر کااندازہ 13.4ارب ڈالر تھا۔

IMF

IMF PAKISTAN

IMF program

IMF Conditions