Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب ریکھا نے ہریتک روشن کو تھپڑ جھڑ دیا

وہ غلطیوں پرغلطیاں کررہے تھے
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2024 04:19pm

ہریتک روشن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک سین کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ریکھا نے ان کے گال پر زور کا تھپڑ مارا تھا ، جس پر وہ ہکا بکا رہ گئے تھے۔

’کوئی مل گیا‘ ہریتک روشن کی ایک بلاک بسٹر فلم ہے، جس نے باکس آفس پر کروڑوں کا بزنس کیا تھا۔ اس فلم کو ہریتک روشن کے والد اور ماضی کے خوبرو اداکار راکش روشن نےڈائریکٹ کیاتھا، ریکھا نے اس فلم میں ماں کا کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ پریٹی زنٹا فلم کی مرکزی ہیروئن تھیں۔

کرینہ کپور نے بالی ووڈ میں مردوں کے تسلط اور چیلنجوں کے بارے میں کھل کر بات کی

اس فلم میں کئی جذباتی سین تھے ایسا ہی ایک سین آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہوگا ، جب ہریتک روشن اپنے والد کے کمپیوٹر سے ایلینز کو سگنل بھیجتے ہیں۔ اس سین کی شوٹنگ کے دوران ہرتیک روشن نے خودانکشاف کیاکہ اس سین کی شوٹنگ کرتے ہوئے وہ ایک کے بعد ایک غلطیاں کیے جارہے تھے۔

بھارتی میڈہا کے مطابق ایک انٹرویو میں ہریتک نے کہا کہ وہ سیٹ پر پہنچے تو انہیں یہ معلوم ہوا کہ انہوں نے غلطی سے دوسرے سین کی تیاری کرلی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ اس دن ہمیں وہ سین لازما شوٹ کرنا تھا، جس میں فلم میں میری ماں سونیا(ریکھا) میرا گال پیار سے تھپتھپاتی ہیں اور میں روتے ہوئے کہتا ہوں کہ میں دوسرے لوگوں کی طرح نارمل کیوں نہیں ہوں۔

یہ ایک مشکل سین تھا اور جب مجھے معلوم ہوا کہ اس سین کی شوٹنگ اسی دن ہے تو میں پریشان ہوگیا ۔ میں 45 منٹ تک اپنی گاڑی میں بیٹھ کر یہ سوچتا رہا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے ۔ اس فلم کے ڈائریکٹر میرے والد تھے اور مجھے بخوبی علم تھا کہ وہ کسی بھی صورت شوٹنگ ملتوی نہیں کریں گے۔ اداکار نے یاد کرتے ہوئے کہا۔

ہریتک نے مزید تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے کے بعد سین کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچا۔ سین شوٹ ہونے سے پہلے ریکھا جی آئیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے وہ مجھے گالوں پر تھپڑ ماریں گی اور میں اس کے لیے خود کو پہلے سے تیار کرلوں۔

میں نے اسے مذاق سمجھ کر ریکھاجی کی بات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔ لیکن سین اسٹارٹ ہوتے ہی ریکھا جی نے میرے گال پر زور کا تھپڑ مارا تو میں دنگ رہ گیا۔ میں اس منظر میں واقعی رو رہاتھا ۔ کیونکہ میرے تمام جذبات باہر نکل چکے تھے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle