Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کے ہراساں کیے جانے پر بزرگ والدین کی گھر کے ٹینک میں چھلانگ لگا کر خودکشی

واقعہ راجستھان میں پیش آیا، سوسائڈ نوٹ میں ساری حقیقت لکھ کر میاں بیوی نے خودکشی کی۔
شائع 11 اکتوبر 2024 09:18am

بھارتی ریاست راجستھان میں والدین اپنے ہی بچوں اور اہلخانہ کے ہراساں کیے جانے پر گھر کے پانی کے ٹینک میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ راجستھان کے ناگور میں پیش آیا۔ 70 سالہ رام بشنوئی اور اس کی 68 سالہ بیوی چاولی دیوی نے خودکش سے قبل گھر کے دیواروں پر خودکشی کرنے کی تفصیل بتائی۔

پولیس کو گھر کی دیواروں پر چسپاں ملے ’سوسائڈ نوٹ‘ میں اس شخص نے اپنے بیٹوں، بہوؤں اور دیگر رشتہ داروں پر جائیداد کے معاملے پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

پڑوسیوں نے جوڑے کی عدم موجودگی پر پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے وقوعہ پر پہنچی اور ٹینک کا ڈھکن کھلا اور جہاں جوڑے کی لاشیں پانی میں تیررہی تھیں۔

ایس ایچ او نے کہا کہ وشنوئی کے پیچھے چھوڑے گئے ایک نوٹ کے مطابق، اس کے بیٹوں اور رشتہ داروں کی طرف سے اسے ہراساں کیا جا رہا تھا۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ٰIndia

SUICIDE ATTACKS