Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عماد عرفانی کی خواتین فین فالوورز کی تعداد نے تہلکہ مچادیا

ان کا ہٹ ڈرامہ سیریل 'کبھی میں کبھی تم ' پچھلے تمام ریکارڈ توڑ رہا ہے
شائع 11 اکتوبر 2024 09:00am

عماد عرفانی ایک مشہور پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں۔ وہ گذشتہ دو دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ اداکاری سے پہلے عماد عرفانی کئی سال تک فیشن انڈسٹری میں رہے تھے۔ عماد عرفانی ’تھورا پیار زیادہ محبت‘، ’چیخ‘ ، ’رنجش ہی سہی‘، ’کچھ نا کہو‘، ’سایہ دیوار بھی نہیں‘، ’جان جہاں‘ اور ’جلن‘ جیسے ڈراموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ خاص طور پران کا ہٹ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم ’ان کے پچھلے ڈراموں کے تمام ریکارڈ توڑ رہا ہے اور شہرت کی بلندیوں کو چھو چکاہے۔

عماد عرفانی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی۔ اس شو میں انہوں نے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کامیابی کے بعد اپنی بڑھتی ہوئی خواتین فین فالوورز کے بارے میں بات کی۔

میرے شوہرنے مجھے کام کرنے سےروک دیا تھا، سعدیہ امام کا انکشاف

اپنی بڑھتی ہوئی خواتین فین فالوئنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عماد عرفانی کا کہنا تھا کہ ’میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، کیونکہ میرے خیال میں توازن برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ آپ کو کامیابی کو اپنے سر پر نہیں آنے دینا چاہئے۔ یہ سب کچھ آپ کے کام کی وجہ سے ہے ، لہذا اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنا پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔

آپ کو جو بھی تعریف ملتی ہے، چاہے وہ لڑکیوں یا عام لوگوں کی جانب سے ہو یا دیگر مداحوں کی طرف سے ہو، آپ کو اچھا محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا۔ اداکار اور تفریح کرنے والے تعریف کے مستحق ہیں، اور جب لوگ ان کے کام سے محبت کرتے ہیں تو وہ شکر گزاری محسوس کرتے ہیں۔

عماد عرفانی نے مزید کہا کہ وہ زیادہ میل جول نہیں رکھتے، ان کے دوستوں کا ایک چھوٹا سا حلقہ ہے جن کے ساتھ وہ بات چیت کرتے ہیں اور انہی کے درمیان رہنا پسند کرتے ہیں۔ وہ ایک خاندانی شخص ہے جو اپنے خاندان اور دوستوں سے محبت کرتا ہے اور ان کا احترام کرتا ہے اور ان کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتا ہے اور ان کی رائے اس کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle