داسو دہشت گرد حملے کے 2 ماسٹر مائنڈ فرار کی کوشش میں ہلاک
خطرے پر جیل سے منقتل کیا جا رہا تھا، دیگر 3 گرفتار دہشت گرد محفوظ رہے
پنجاب میں داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ دو دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق پانچ دہشتگردوں کی منتقلی کےدوران حملہ ہوا۔دہشتگردوں کوتھریٹ الرٹ پرساہیوال جیل سےمنتقل کیا جارہا تھا۔
نامعلوم دہشتگردوں نےساتھیوں کو چھڑوانے کی کوشش کی۔ دہشتگرد محمدحسین اور ایاز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارےگئے۔
گرفتار تین دہشتگرد الگ جیل وین میں ہونے کی وجہ سےمحفوظ رہے۔ فائرنگ کاواقعہ ساہیوال سمندری روڈکےقریب پیش آیا۔ داسوحملے میں ملوث دہشتگردوں کوعدالت سزائے موت سنا چکی تھی۔
14جولائی 2021 کو داسو حملے میں نو چائنیز سمیت تیرہ افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے
مقبول ترین
Comments are closed on this story.