Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرگ مافیا کی پُرتشدد کارروائیاں، 192 افراد ہلاک

میکسیکو کی ریاست سنالووا میں کشیدگی کے باعث نقل مکانی اور بے روزگاری برقرار
شائع 10 اکتوبر 2024 09:46pm

وسطی امریکا کے ملک میکسیکو میں منشیات کے دھندے سے منسلک گروہوں کے درمیان لڑائی میں کم و بیش 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست سنالووا میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ شمال مغربی میکسیکو کے مبصر گروپ (اسٹیٹ پبلک سیکیورٹی کونسل ) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرتشدد واقعات 6 ستمبر کو شروع ہوئے۔ اب تک کم و بیش 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 226 لاپتا ہیں۔

سیکڑوں خاندانوں کو نقلِ مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ معاشی سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔

5 جولائی کو سینالووا کارٹیل کے شریک بانی اسماعیل ”ایل میو“ زمباڈا گرفتار کرلیے گئے۔ اس کے بعد طاقت کے حصول کی کشمکش شدت پکڑچکی ہے۔

سینالوا کے شریک بانی ایل چاپو امریکی جیل میں ہیں۔ 70 سالہ زمباڈا کو امریکی ریاست ٹیکساس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

mexico

Gang war

ECONOMIC DIFFICULTIES

DRUG MAFIA

200 KILLINGS