Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو مختلف آپریشنز، 4 خوارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا
شائع 10 اکتوبر 2024 08:48pm

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 4 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بنوں ضلع کے علاقہ جانی خیل میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو خوارجی ہلاک کردئے گئے۔

کراچی ایئرپورٹ حملہ: چین کا اپنے عملے کی حفاظت کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ

ٹانک میں مسلح افراد کا پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار شہید

کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقہ حسن خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اور فائرنگ کے تبادلہ میں دو خوارجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارجیوں سے اسلحہ اور ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں، خوارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

IBO

security forces

KPK