Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

سابق وزیر سے ہاتھ ملانے پر مسلم طالبہ کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا

ہائی کورٹ نے طالبہ کے فعل کو خلافِ شریعت قرار دینے کے پیٹیشنر پر مقدمہ درج کروادیا
شائع 10 اکتوبر 2024 08:38pm

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا کی ہائی کورٹ نے ایک ایسے شخص کے خلاف عدالتی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی ہے جس نے ایک مسلم لڑکی کے خلاف یہ کہتے ہوئے قانونی کارروائی کی استدعا کی تھی کہ اُس نے ایک سابق ریاستی وزیر سے مصافحہ کرکے شریعت کی خلاف ورزی کی ہے۔

کیرالا کی ہائی کورٹ کے جسٹس پی وی کُنہی کرشنا پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے رولنگ دی ہے کہ ملک کا آئین سب کے لیے ہے اور کوئی بھی مذہبی عقیدہ آئین کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتا۔

جس شخص نے لڑکی پر کیرالا کے سابق وزیرِخزانہ سے ہاتھ ملانے کا الزام عائد کیا ہے اُس نے اس حوالے سے لڑکی کو بدنام کرنے کی خاطر ہاتھ ملانے کی ویڈیو بھی وائرل کی۔

غیر مرد سے مصافحہ کرنے والی لڑکی کے خلاف عبدالنوشاد نے ہائی کورٹ سے رجوع کرکے استدعا کی تھی کہ ٹامس آئزک سے ہاتھ ملانے کے عمل کو شریعت کے منافی قرار دیا جائے۔

جسٹس پی وی کُنہی کرشنا نے عبدالنوشاد کی پٹیشن مسترد کردی تھی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں عبدالنوشاد نے کمنٹری کے ذریعے الزام لگایا تھا کہ غیر مرد سے ہاتھ ملانا ناجائز تعلقات کے زمرے میں آتا ہے۔

ویڈیو وائرل کرنے پر عبدالنوشاد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا کیونکہ مرکز لا کالج کی طالبہ نے کہا تھا کہ ویڈیو کے وائرل ہونے سے اُس کی اور اُس کے گھر والوں کی بدنامی ہوئی ہے۔

Kerala High court

HANDSHAKE WITH MAN

VIDEO AGAINST GIRL

JUDGE REPRIMANDS PETITIONER