قادیانیوں کا اپنے آپ کو مسلمان یا احمدی کہلانا درست نہیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
مبارک ثانی کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی
ان خیالات کا اظہار چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالت نے اپنے گزشتہ 6 فروری اور24 جولائی کے فیصلوں کو نہ صرف واپس لیا بلکہ رسول محتشم ختمی المرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ختم نبوت بارے آیات قرآنیہ اور احادیث سے دلائل بھی پیش کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے بجا کہا کہ کسی کو یہ حق نہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو کسی ایسے مذہب کا پیروکار ظاہر کرے جس کے بنیادی عقیدے سے ہی وہ انکاری ہو۔ لہٰذا قادیانیوں کا اپنے آپ کو مسلمان یا احمدی مسلمان کہلانا درست نہ ہے۔
سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کا تصحیح شدہ فیصلہ جاری کردیا
انھون نے اس بات پر زور دیا کہ بحیثیت پاکستانی شہری قادیانیوں کے لیے لازم ہے کہ وہ آئین میں طے شدہ اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم کریں۔
Comments are closed on this story.