Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

’ایکس‘ نے صارفین کو ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل کردیا، پیسے اب کن لوگوں کو ملیں گے؟

پیمنٹ اب کن ضوابط کی بنیاد پر دی جائے گی؟
شائع 10 اکتوبر 2024 07:02pm

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ نے اپنا ادائیگی کرنے کا نظام تبدیل کر دیا ہے۔ ایکس کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ تخلیق کاروں (کانٹینٹ کرئیٹرز) کے لیے ادائیگی اب پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں ہوگی۔

ایکس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ادائیگی اب اب پریمیئم یوزرز (ادائیگی کرنے والے صارفین) کے ذریعے کی جائے گی۔

ایپل اپنا سستا ترین آئی فون کب ریلیز کرنے والا ہے؟

اس حوالے سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پریمیئم صارفین کی طرف سے آپ کے مواد کی بنیاد پر ادائیگی کی جائے گی۔

ایکس کے مطابق جب آپ کے فالورز ایکس پریمیئم کو سبسکرائب کرتے ہیں تو وہ براہِ راست آپ کی حمایت کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر جتنی زیادہ پریمیئم سبسکرپشنز ہوں گی، اتنی ہی زیادہ آمدنی آپ کو ملے گی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب اس پلیٹ فارم کو سپر ایپ میں تبدیل کرنے کا عمل تیز کیا جارہا ہے۔

ایلون مسک نے ایکس کو 2024 میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس فیچرز سے بہتر بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

X Payment

Premium Users