کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر منفی زون میں بند ہوئی۔ کاروبار کا اختتام 216 پوائنٹس کی مندی پر ہوا جب کہ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 86 ہزار 13 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 23 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
دن بھرمجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 213 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 149 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں 68 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 86,013 جبکہ کم ترین سطح 85,425 رہی۔
Comments are closed on this story.