Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے دوران ’قیدی نمبر 804‘ کی اسپیشل انٹری

ویڈیو وائرل ہوئی تو پی ٹی آئی کے حامی صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا
شائع 10 اکتوبر 2024 05:41pm

قومی کرکٹ ٹیم کے ملتان میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ ایک کھلاڑی کا ہیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔کھلاڑی نے جو ٹیسٹ ہیٹ پہنا ہوا تھا اس پر ”804“ درج تھا، جو اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا قیدی نمبر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں مذکورہ ہیٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے، اس ہیٹ کے کنارے پر انتہائی چھوٹے سائز یں ”804“ لکھا ہوا ہے۔

یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو پی ٹی آئی کے حامی صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا کہ عامر جمال بھی عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان کے دیوانے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کے جیل جانے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں میں ”قیدی نمبر 804“ کی اصطلاح عام ہوگئی ہے۔ اسی نمبر کی شرٹس، ٹوپیاں اور دیگر سامان بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

حال ہی میں لاہور پولیس نے گاڑی پر غیر قانونی نمبر پلیٹ کا استعمال کرنے پر معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا تھا جس کا نمبر ”آئی کے 804“ تھا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کے والد انتقال کرگئے

عام جمال کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صحافی قادر خواجہ نے سوال اٹھایا کہ عامر جمال نے ٹیسٹ میچ میں جو کیپ پہنی ہے اس کے اندر 804 کیوں لکھا ہوا ہے؟

صحافی عرفہ فیروز زکی نے لکھا کہ ہمیں اچھی طرح پتا ہے کہ عامر جمال نے ہیٹ پر 804 نمبر کیوں لکھا۔

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عامر جمال نے وہ ہیٹ ملتان ٹیسٹ کے دوران غیر ارادی طور پر پہنا جس پر 804 نمبر لکھا ہوا تھا، یہ عامر جمال کا ایک پرانا ہیٹ تھا۔

ایک صارف کا کہنا تھا عامر جمال بھی قیدی 804 کے دیوانے نکلے، وائرل کریں۔

ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے کون کون سے نئے ریکارڈ بنا ڈالے؟

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں اور ہمدردوں نے کرکٹر کی تصویر شیئر کر کے لکھا کہ ’عامر جمال کو ٹیم سے نکالنے کا وقت ہوا چاہتا ہے‘۔