مجھے کراچی میں نہیں لاہورمیں مذاق کا نشانہ بنایا گیا، نادیہ افگن
پاکستان شوبزکی سینیئر آرٹسٹ نادیہ افگن نے انکشاف کیا کہ انہیں چھوٹے قد اورسانولی رنگت کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کسی کے رنگ، جسامت ، لباس اور قد پر طنز کرنا یا مذاق اڑناغیراخلاقی عمل ہے۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ پرانے دورمیں رنگت ،جسامت اور قد کو زی بحث لایا جاتا تھا، لیکن آج کے ماڈرن اورجدید دورمیں بھی ایسی روایات پر چلنا مناسب نہیں ہے۔
یا شان شاہد ریما خان سے شادی کرنا چاہتے تھے؟
نادیہ نےکہا کہ انہیں بھی اپنی جسامت، اوررنگ کی بنا پرلوگوں کی باتیں برداشت کرنی پڑتی تھی اورانہیں یہ طعنے کراچی میں نہیں بلکہ لاہورمیں زیادہ ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مجھے یہ احساس نہیں تھا کہ میرارنگ سانولا ہے، کیونکہ کبھی کسی نے کچھ نہیں کہا تھا۔ لیکن جب میں لاہورگئی اوروہاں پنجاب ہونیورسٹی میں داخلہ لیا تو مجھےمعلوم ہوا کہ میری رنگت کیسی ہے۔ جب میں بیس سال کی تھی۔
Comments are closed on this story.