Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

سندھی مسلم سوسائٹی کے ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

ریسٹورنٹ کا بیرونی حصہ لکڑی کا ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔
شائع 10 اکتوبر 2024 03:11pm

کراچی کے پوش علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق فائربریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ پر قابو پر میں مصروف ہیں۔ ریسٹورنٹ کا بیرونی حصہ لکڑی کا ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔

ریسٹورنٹ کے سامنے والے حصے کی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ جاری جاری ہے۔ ریسٹورنٹ کے پچھلے حصے میں اب بھی آگ لگی ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھوئیں کی وجہ سے آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہے، آگ لگنے کی اصل وجہ بتانا قبل از وقت ہے۔

فائر آفیسر ظفر خان نے میڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے بارہ بجے ملی اور فائر فائٹرز نے آگ پر تقریباً 80 فیصد قابو پا لیا گیا۔

اگرچہ اس وقت آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسے مزید پھیلنے سے روکنے کی کوششیں موثر تھیں۔ ریسٹورنٹ کی املاک کو کافی نقصان پہنچا، جس سے بہت سے سامان جلا کر خاکستر کردیا۔