Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

عقیل ملک نےوجیہہ خان کے ساتھ روابط اور شادی کی حقیقت بتا دی

میرے مداحوں نے تمام لڑکیوں کے ساتھ میری ریلز بنائی ہیں
شائع 10 اکتوبر 2024 03:24pm

عقیل ملک نے حال ہی میں ایک شومیں وجیہہ خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

عقیل ملک ایک مشہور پاکستانی اداکار ، ماڈل، بزنس مین اور انٹر پرینیورہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور رئیلٹی شو تماشہ میں شرکت کے بعد توجہ حاصل کی۔ عقیل ملک تماشہ 3 کے فاتح تھے۔ ان کے دیگر قابل ذکر کرداروں میں فیچر فلم ’شیردل‘ اور ڈرامہ سیریل ’محبت سترنگی‘ شامل ہیں۔

ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی لاہور سے گرفتار

عقیل ملک نے دیکھتے ہی دیکھتے شہرت حاصل کرلی ہے اور آج کل وہ مختلف ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کوانٹرویوز دینے میں مصروف ہیں۔ عقیل ملک نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے تماشہ 3 کے فائنلسٹ میں سے ایک وجیہہ خان کے ساتھ اپنے روابط کے بارے میں بات کی۔

وجیہہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے عقیل ملک کا کہنا تھا کہ، میرے مداحوں نے تمام لڑکیوں کے ساتھ میری ریلز بنائی ہیں۔ وجیہہ خان بہت اچھی لڑکی ہے اس کا لباس اور اسٹائل بھی اچھا تھا۔ میں سیٹ پر تمام لڑکیوں کے ساتھ ایک خاندان کی طرح پیش آتا تھااور اب بھی ایک فیملی کی طرح ان کی عزت کرتا ہوں۔

اداکار نے مزید کہا کہ مجھے پہلے دن سے وجیہہ پسند تھی لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ وجیہہ کے ساتھ میری دوستی کو مداحوں کی جانب سے اسکرین پر کس طرح دیکھا جا رہا ہے اور پھر وجیہہ خان نے بھی اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیاتو میں نے اس کا احترام کیا اور اس سے دوررہنا شروع کر دیا کیونکہ اس کی تشویش بجا تھی ۔ اس کی منگنی ہونے جارہی تھیاورمیں ایک ایسےفردکے پیچھے نہیں بھاگ سکتا جو کسی اورسے منسوب ہو۔

اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سنگل ہیں اور شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ارینجڈ میرج پر یقین رکھتے ہیں لیکن اسے محبت کی شادی میں تبدیل کریں گے۔

عقیل ملک کا کہنا ہے کہ وہ سمجھدار ساتھی کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی زندگی کے اس مرحلے پر شادی کرنے کے لئے تیار ہیں اور ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle