Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں ’کوڑا دان کے ڈاکوؤں‘ نے دھاوا بول دیا، پولیس بھی حیران

جب افسران خاتون کو ریسکیو کرنے وہاں پہنچے تو وہ دیکھ کر حیران رہ گئے
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2024 01:54pm
تصویر بشکریہ ڈیلی گارڈینز
تصویر بشکریہ ڈیلی گارڈینز

شمال مغربی امریکا میں ’کوڑے دان کے ڈاکوؤں‘ نے ایک خاتون کے گھر میں دھاوا بول دیا۔ یہاں کوڑے دان کے ڈاکو Raccoons نامی جانور کو کہا جارہا ہے جن کے ایک بڑے ہجوم کی وجہ سے خاتون اپنے گھر میں ہی قید ہو کر رہ گئیں۔

35 سال سے اپنے گھر کے سامنے جنگلی ریکونز کو کھانا دینا امریکی خاتون کو مہنگا پڑ گیا۔ خاتون جنگلی ریکون کو معصوم جانور سمجھ کر اتنے سال سے کھانا دیتی رہیں۔

لیکن چیزوں نے حیران کن موڑ لیا جب تقریباً 100 کے قریب ریکونز نے خاتون کے گھر کو کوڑے دان میں تبدیل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پولسبو واشنگٹن کے قریب رہائشی خاتون دن رات ان کے گھر کو گھیرے رکھے جنگلی ریکونز سے خوفزدہ ہوئیں جس کے بعد انہوں نے مدد کے لیے پولیس سے رابطہ کیا۔

کٹسپ کاؤنٹی شیرف کے ترجمان کیون میکارٹی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ بات ریکونز میں پھیل گئی ہے کہ خاتون کا گھر کھانے کے لیے ایک بہترین مقام ہے، جس کے باعث وہاں ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔

بعد ازاں شیرف فورس نے خاتون کی مدد کے لیے فوری افسران بھیجے۔ جب افسران خاتون کو ریسکیو کرنے وہاں پہنچے تو وہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے زیادہ ریکونوں کو ایک ساتھ کبھی نہیں دیکھا۔

پولیس اہلکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں خاتون کے گھر کے عقب میں ریکونز کا ایک بہت بڑا گروپ جمع ہوا، ایسا لگتا ہے جیسے وہ کوئی بڑی میٹنگ کر رہے ہوں۔

raccoons

woman house