Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کے والد انتقال کرگئے

پاکستانی کرکٹر ٹی 20 ورلڈ کپ چھوڑ کر پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی
شائع 10 اکتوبر 2024 01:12pm

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد کراچی میں انتقال کرگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جس کے باعث وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثنا سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے فاطمہ ثناء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

دوسری جانب چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ویمن ٹیم کی کپتان کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔

قومی ٹیم ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکی ہے، اسے ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے، میگا ایونٹ میں ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی جبکہ بھارت سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

womens t20 world cup

pakistan womens cricket team

Fatima Sana

ICC Women's T20 World Cup