Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

خاتون ٹیچر کو بچوں سے ٹانگوں کا مساج کروانا مہنگا پڑ گیا

صارفین سمیت دیگر اسکول اساتذہ کی جانب سے واقعے پر ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2024 02:11pm
—فوٹو: ایکس ویڈیو اسکرین شاٹ
—فوٹو: ایکس ویڈیو اسکرین شاٹ

اسکول تعلیم حاصل کرنے کی جگہ ہوتی ہے لیکن کبھی کبھار ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں اساتذہ یا اسکول کے عملے کو اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے دیکھا جاتا ہے۔

بھارت کے سرکاری اسکول کی ایک پریشان کن ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کچھ طلبا کو خاتون ٹیچر کی ٹانگوں کا مساج کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر خاتون ٹیچر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

امریکی ٹیچر کو طالبِ علم سے جنسی تعلق کے مقدمے کا سامنا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے گورنمنٹ ہائر پرائمری اسکول میں پیش آیا، ویڈیو میں سرکاری اسکول کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اسکول پرنسپل نے خاتون ٹیچر کے ہاتھ پر کاٹ لیا، ویڈیو وائرل

صارفین سمیت دیگر اسکول اساتزہ کی جانب سے واقعے پر ناراضی کا اظہار کیا گیا۔ مبینہ طور پر فلمائی گئی اس ویڈیو میں ٹیچر کو کلاس روم میں لیٹے ہوئے دکھایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکول کی پرنسپل، انجو چودھری نے وائرل ویڈیو پر کہا کہ وہ اس واقعے سے لاعلم ہیں۔ ان کا اس واقعے سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ٹیچر کی طبیعت ناساز ہو اور انہوں نے طلبہ سے پیروں کی مالش کرنے کی درخواست کی ہو۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت کا تعین کرنے کے لیے معاملے تحقیقات کرائی جائیں گی۔

students

Video Viral

Jaipur Teacher

Giving Her Leg 'Massage