مردہ تصور کی جانے والی لڑکی 3 سال بعد بوائے فرینڈ کے ساتھ پکڑی گئی
گھر سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو تین سال بعد سوشل میڈیا ایپ فیس بک کے ذریعے پولیس نے تلاش کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بدھ کے روز بتایا ایک 23 سالہ لڑکی جو تین سال سے لاپتہ تھی، لکھنؤ میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہتی پائی گئی۔
لڑکی تین سال سے لاپتہ تھی جس کے بعد اس کے والدین نے اسے مردہ تصور کرلیا تھا، لیکن پولیس نے فیس بک کے ذریعے اس کا سراغ لگایا۔
پولیس نے بتایا کہ کویتا نامی لڑکی کی 2017 میں ونے کمار نامی شخص سے شادی ہوئی تھی اور وہ 5 مئی 2021 کو گھر سے لاپتا ہوئی، کویتا کے گھر والوں نے بیٹی کے نہ ملنے پر سسرال والوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا جس کے بعد اس کے شوہر، بہنوئی، ساس اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
کافی تلاش کے باوجود کویتا کا پتہ نہیں چل سکا۔ پھر سال گزرنے کے بعد کویتا کے شوہر نے اس کے گھر والوں پر بیوی کے اغوا کا کیس دائر کردیا جس کے بعد عدالت نے واقعے کی حقیقت جاننے اور کویتا کو تلاش کرنے کا حکم دیا۔
پولیس نے بتایا کہ عدالتی حکم پر کویتا کی تلاش شروع کی گئی اور پھر اسی دوران اس کے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک جعلی نام اور شناخت کے ساتھ سرگرمی دیکھی گئی جس پر پولیس کویتا کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ کویتا کو لکھنؤ کے علاقے دلی گنج میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پایا اور پوچھ گچھ کے دوران کویتا نے بوائے فرینڈ گپتا کے ساتھ رہنے کا اعتراف کیا۔
Comments are closed on this story.