Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

نادیہ حسین کا خلیل الرحمان قمر کیلئے توہین آمیز لفظ

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 10 اکتوبر 2024 11:21am

نادیہ حسین ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ کامیابی سے اپنا سیلون اور بیوٹی برانڈ چلا رہی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک مختصر ویڈیو کلپ میں خلیل کو اپنا رحمان قمرزلیل کہنے کی بات کی تھی۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد سے وہ سرخیوں میں ہیں۔

نادیہ حسین ایک شو میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے خلیل الرحمان قمر کے لیے اس لفظ کواستعمال کرنےپر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں ذلیل کہنا چاہتی تھی لیکن میں نے غلطی سے خلیل کہہ دیا، جب ان سے پوچھاگیا کہ انہوں نے پھر خلیل کیوں کہا کہ تو انہوں نے انتہائی سادگی سے جواب دیا کہ کیوں کہ وہ لفظ خلیل سے میچ کرتا تھا۔

ان کایہ بھی کہنا تھا کہ میں نے نہیں کہا کہ میں نے یہ لفظ خلیل الرحمان کے لیے استعمال کیا تھا اب یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ اسے کن معنوں میں لیتے ہیں۔ لوگوں کا خیال تھا کہ میں خلیل الرحمان قمر کا حوالہ دے رہی ہوں لیکن ایسا نہیں ہے۔ میں نے ویڈیو بنائی کیونکہ میں اسے بنانا چاہتی تھی۔ اوردل میں جو محسوس کررہی تھی اس آواز کو باہر نکالنا چاہتی تھی۔

Celebrities

entertainment

lifestyle