Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

نادیہ خان کا ڈپریشن سے متعلق غیر سنجیدہ بیان، صارفین سیخ پا

ڈپریشن ایک سنجیدہ بیماری ہے،جسے مذاق بنا کرغیراہم ظاہر کیا گیا
شائع 10 اکتوبر 2024 10:36am

نادیہ خان ایک بار پھر اپنے غیر سنجیدہ خیالات اور لوگوں اور سماجی مسائل کے بارے میں اپنے غیر حساس تبصروں کی وجہ سے اس وقت سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے گڈ مارننگ پاکستان میں ڈپریشن کے ایک مریض کے بارے میں غیر حساس تبصرہ کیا جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا۔

’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں نادیہ خان نے ڈپریشن کا شکار ایک نوجوان لڑکی سے اپنی ملاقات کی تفصیلات بیان کیں۔ میزبان اور اداکارہ نے لڑکی کا مذاق اڑایا ، جو انہیں اپنی ذہنی کیفیت سے آگاہ کررہی تھی اور کہا کہ وہ سالگرہ کی پارٹی میں اس کی گفتگو سے ناراض تھی جہاں ان کی ملاقات ہوئی تھی۔

اس ویڈیو کو ماہر نفسیات ڈاکٹر حرا نے بھی شیئر کیا، جنہوں نے نادیہ خان کو ان کے غیر حساس ریمارکس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

نادیہ خان اپنامہنگا شوق دکھانے پرمشکل میں پھنس گئی

ڈاکٹر حرا نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح براہ راست ٹی وی پر ڈپریشن پر بات کرنا اور اس کا مذاق اڑانا ڈپریشن کے مریضوں کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔

انہوں نے نادیہ خان کےساتھ شو میں شریک دیگر دو سیلیبریٹیز پر بھی برہمی کا اظہار کیا جو ان کی باتوں اور اداوں پر قہقہہ لگارہی تھیں۔ ڈاکٹرحرا کا کہنا تھا کہ ڈپریشن بھی ایک سنجیدہ بیماری ہے ، جسے مذاق بنا کر اس کی علامات کر غیراہم ظاہر کیا جا رہاتھا۔

نادیہ خان کو اپنے غیر حساس اورغیر سنجیدہ ریمارکس کی وجہ سے شدید عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔ ایک لائیو شو میں کسی کی سنگین صورتحال کا مذاق اڑانے پر بہت سے لوگ ان پر شدید غصے میں ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ڈپریشن کا مذاق اڑانا اس کے مریضوں کے لیے بہت پریشان کن ثابت ہوسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کم تعلیم یافتہ شخصیات پر ٹیلی ویژن پر پابندی عائد کی جائے۔

کئی صارفین کا کہناتھا کہ ذہنی صحتی کی بھی بہت زیادہ اہمیت ہے، لکین بدقسمتی سےمعاشرے میں اسے سنجیدگی سے لینے کی بجائے ذہنی بیماریوں کا مذاق بنایا جاتا ہے اور شو میں شریک یہ تین خواتین بھی ہمارے معاشرےکی اسی روش کی عکاسی کررہی تھیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle