Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبرے کی بحالی کا کام مکمل کر لیا

خان جہاں بہادر ظفر جنگ کے مقبرے کی عمارت ہشت پہلو چوبوترے پر کھڑی ہے
شائع 10 اکتوبر 2024 09:48am
When will Bahadur Zafar Jung’s tomb be opened to the public? - Aaj News

محکمہ آثار قدیمہ نے مغلپورہ میں جہاں بہادر ظفر جنگ کے مقبرے کی بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے جیسے جلد عوام کیلئے بھی کھول دیا جائے گا۔۔ رپورٹ کر ریے ہیں۔

خان جہاں بہادر ظفر جنگ کا شمار عہدہ عالمگیری کے امرا میں ہوتا تھا انہیں اورنگزیب عالمگیر نے اپریل 1691 میں لاہور کا صوبے دار مقرر کیا تھا۔۔ انکا انتقال 1697 میں ہوا۔۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں انکے مقبرے کو شدید نقصان پہنچا مگر اب اسکی بحالی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

خان جہاں بہادر ظفر جنگ کے مقبرے کی عمارت ہشت پہلو چوبوترے پر کھڑی ہے۔ اسکے ہر پہلو پر بلند محرابیں اور اوپر ایک گنبد تعمیر کیا گیا ہے۔۔ عمارت کی آرائش تراشید اینٹوں سے کی گئی ہے جو اسے دیگر عمارتوں سے ممتاز کرتی ہے۔

خان جہاں بہادر ظفر جنگ کے مقبرے کی بحالی کے باوجود عام شہریوں کا داخلہ بند ہے۔

پاکستان