Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

جڑواں شہروں میں 5 روز کیلئے شادی ہال، کیفے اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا حکم

تھانہ ریس کورس پولیس نے تاجروں سے شورٹی بانڈز بھی طلب کر لیے
شائع 10 اکتوبر 2024 09:40am

اسلام آباد اور راولپنڈی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرس کے پیش 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے پولیس نے تاجروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، جاری کردہ نوٹس میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: پاکستان کی بھارتی وزیراعظم مودی کو شرکت کی دعوت

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران پمز اسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ

ترجمان پولیس کے مطابق نوٹس کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تھانہ ریس کورس پولیس نے تاجروں سے شورٹی بانڈز بھی طلب کر لیے، نوٹسز تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے جاری کیے گئے۔

دوسری جانب ایس ای او سربراہی اجلاس کے دوران جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دونوں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

restaurants

SCO

اسلام آباد

shanghai cooperation organization

cafes

Wedding halls

snooker clubs