کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ
سندھ کے شہر شکارپور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مسافر کوچ اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
شکارپور کے ناپر کوٹ تھانہ کی حدود میں کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی کوشش کی۔
مسافر کوچ کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر غلام حیدر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 5 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شکارپور: کچے میں 2 گروپوں میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید
شکارپور میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو ٹرک ڈرائیور جاں بحق
مسافر کوچ کراچی سے کشمور جارہی تھی، واقعے کے بعد مسافروں نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے مگر پولیس کی جانب سے کوئی مذمت نہیں کی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایس پی شکارپور کی قیادت میں ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed on this story.