Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خطے کیلئے پاک بھارت تنازعات کے باوجود ’سارک‘ کو فعال کرنا ضروری ہے، ڈاکٹر محمد یونس

دونوں ممالک اپنے کچھ معاملات معطل رکھ کر دیگر مسائل پر آگے بڑھ سکتے ہیں، سربراہ عبوری حکومت
شائع 10 اکتوبر 2024 09:00am

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے زور دیا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے جنوبی ایشیا پر مشتمل علاقائی تنظیم ’سارک‘ کو فعال کرنا ضرروری ہے۔

بنگلہ دیشی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس نے یورپی یونین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہاں تاریخی تقسیم کے باوجود معاملات آگے بڑھ سکتئے ہیں تو ہم کیوں آگے نہیں بڑھ رہے، یہ ہمارے خطے کے مستقبل کا معاملہ ہے۔

ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ”سارک“ کو فعال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اپنے کچھ معاملات معطل رکھ کر دیگر مسائل پر آگے بڑھ سکتے ہیں، اور وہ اسی پر کام کریں گے۔

بنگلادیش کے عبوری سربراہ کا کہنا تھا کہ اور کچھ نہیں کر سکتے تو بھی دکھاوے کیلئے ہی سہی سارک ممالک کے سربراہان اتحاد کے اظہار کیلئے جمع ہوکر ایک تصویر تو کھنچوا سکتے ہیں۔

Bangladesh