Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پائلٹ شوہر کو دل کا دورہ پڑنے پر اہلیہ نے فلائٹ لینڈ کرادی

جوڑا لاس ویگاس کے ہینڈرسن ایگزیکٹو ہوائی اڈے سے مونٹیری کیلیفورنیا جا رہا تھا، رپورٹ
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2024 10:16am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

عام طور پر طیارے میں 2 پائلٹس موجود ہوتے ہیں، اگر ایک پائلٹ کی طبعیت ناساز ہوجائے تو دوسرا پائلٹ مسافر طیارے کو باحفاظت لینڈ کرتا ہے۔

لیکن حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جب ایک چھوٹا طیارہ چلانے والے پائلٹ شوہر کو دل کا دورہ پڑا تو ان کی اہلیہ جنہیں جہاز اڑانے کا کوئی تجربہ حاصل نہیں تھا، حیران کن طور پر انہوں نے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا جب خاتون کے شوہر ایلیٹ الپر کو جمعہ کے روز دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑا تھا۔

خیبرپختونخوا میں پاک فضائیہ کا طیارہ تباہ

رپورٹ کے مطابق 69 سالہ کینانی ویلز نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا تاکہ طیارے کی باحفاظت لینڈنگ میں اس کی مدد کی جاسکے۔

لاس ویگاس میں مقیم رئیل اسٹیٹ ایجنٹ خاتون نے پہلے کبھی ہوائی جہاز نہیں اڑایا تھا، لیکن ان کے شوہر کے دل کے دورہ پڑنے کے بعد خاتون کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

یہ جوڑا لاس ویگاس کے ہینڈرسن ایگزیکٹو ہوائی اڈے سے مونٹیری، کیلیفورنیا جا رہا تھا، جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

ائیرپورٹ پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرول نے خاتون کو لینڈنگ کی رہنمائی کی جس کے بعد وہ قریبی ہوائی اڈے پر باحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

بعدازاں پائلٹ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اس کی حالت کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

California

Plane

Husband

Flight

suffers heart attack

wife lands plane