Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنجے دت کی دوبارہ شادی، سات پھیرے لینے کی ویڈیو وائرل

یہ ان کی محبت کی شادی ہے
شائع 10 اکتوبر 2024 08:59am

بالی ووڈ اداکارسنجے دت اپنی اہلیہ مانیتا دت سے ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سنجے دت اور مانیتا کی شادی 2008 میں ہوئی تھی اور اب تقریبا سولہ سال بعد دونوں نے دوبارہ شادی کرلی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں سنجے دت کو زعفرانی رنگ کے دھوبی کرتے میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ مانیتا دت سفید پرنٹڈ شلوار قمیض زیب تن کیے ہوئے ہے۔ مانیتا دت نے سر کو ڈھانپا ہوا ہے، اسی طرح سنجے دت نے ماتھے پر تلک لگایا ہوا ہے۔

وہ میرے سامنے فلرٹ کیا کرتے تھے،دوست سے بنی بیوی سپراسٹار کا انکشاف

ویڈیو میں سنجے دت اور مانیتا دت کو ہندو رسم وراج کے مطابق چکر لگارہے ہیں۔ سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے ویڈیو کے ساتھ ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں انہیں مندر میں ایک ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سنجے دت کی مانیتا دت سے محبت کی شادی ہے۔ دونوں کے جڑواں بچے ہیں۔ بیٹے کا نام شہران دت اور بیٹی کا نام اقرا دت ہے۔

سنجے دت کی پہلی شادی 1987 میں ریچا شرما سے ہوئی تھی جو 1996 میں برین ٹیومر کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی پہلی شادی سے ایک 36 سالہ بیٹی تریشالا دت بھی ہے۔ پہلی بیوی کے انتقال کے بعد انہوں نے ایئر ہوسٹس اور ماڈل ریا پلئی سے فروری 1988 میں شادی کی تھی۔ مگر 2008 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle