Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

چھپکلیوں میں بھی ’چھٹی حِس‘ کا انکشاف

کانوں کی مخصوص بناوٹ سے چھپکلی زمین اور پانی کا ارتعاش بھی محسوس کرلیتی ہے۔
شائع 10 اکتوبر 2024 12:40am

ماہرین نے بتایا ہے کہ چھپکلیوں میں بھی غیر معمولی نوعیت کی چھٹی حِس ہوتی ہے۔ geckos کہلانے والی چھپکلیوں کے کان کے اندرونی حصے توازن برقرار رکھنے اور انتہائی نازک آواز کو بھی سننے کے قابل بنانے کے لیے خاص جسمانی حالت میں لانے میں خوب معاونت کرتے ہیں۔

یہ خصوصی حِس عمومی سماعت میں اور ماحول کا اندازہ لگانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ کان وہی آواز سنتے ہیں جو ہوا کی لہروں پر چلتی ہوئی ہم تک پہنچے۔

چھپکلیوں کو اللہ یہ یہ صفت عطا کی ہے کہ وہ زمین یا پانی پر پیدا ہونے والے ارتعاش کو بھی سُن لیتی ہیں۔ یہ بات یونیورسٹی آف میری لینڈ کی ماہرِ حیاتیات کیتھرین کار نے بتائی ہے۔

زمین اور پانی میں پیدا ہونے والی صوتی ارتعاش کو سُننے کی صفت مچھلیوں اور ایمفیبینز میں پائی جاتی ہے مگر اب ثابت ہوا ہے کہ یہ صفت چھپکلی میں بھی پائی جاتی ہے۔ اس سے مچھلیوں اور خشکی رہنے والے جانداروں (بشمول انسان) میں سماعت کا نظام کس طور ارتقائی مراحل سے گزرا ہوگا۔

Earth

Fish

Water

GECHOS

SIXTH SENSE

AMBHIBIANS

INNER EAR

VIBRATIONS