Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران کو سرپرائز حملے کی دھمکی

'وہ سمجھ نہیں پائیں گے کہ کیا ہوا اور کیسے ہوا، وہ نتائج دیکھیں گے‘
شائع 09 اکتوبر 2024 11:25pm

اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے ایران کو سرپرائز حملے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ ایران کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ اس کے ساتھ ہوا کیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا حملہ ایرانی حملے کی طرح نہیں ہوگا، اسرائیل کا حملہ سخت، واضح اور اچانک ہوگا۔

امریکی صحافی نے اپنے ملک کی منافقت بے نقاب کردی

ایران کے یکم اکتوبر کے میزائل حملے کو ناکامی قرار دینے کے بعد، گیلنٹ نے کہا، ’جو بھی ہم پر حملہ کرے گا اسے نقصان پہنچے گا اور اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ ہمارا حملہ جان لیوا، عین مطابق اور سب سے بڑھ کر حیران کن ہوگا، وہ سمجھ نہیں پائیں گے کہ کیا ہوا اور کیسے ہوا، وہ نتائج دیکھیں گے‘۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ایرانی میزائل حملے کے ردعمل پر ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

اسرائیل سے بڑھتی کشیدگی، ایران کا خلیجی ممالک کو سخت انتباہ

نیتن یاہو نے وعدہ کیا ہے کہ ایران اپنے میزائل حملے کی قیمت ادا کرے گا، جب کہ تہران نے کہا ہے کہ کسی بھی جوابی کارروائی کا جواب وسیع تباہی سے دیا جائے گا۔ جس کے بعد تیل پیدا کرنے والے خطے میں وسیع جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جو امریکہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے تھے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تنازعے میں اضافہ ہوا تھا۔ اسرائیل اس بات پر بحث کر رہا ہے کہ ایرانی حملے کا جواب کیسے دیا جائے۔ بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق سائٹس پر انتقامی حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔

Yoav Gallant

Israel threat Iran